مغرب اور روس کے درمیان تصادم میں شدت، 300 سے زائد کمپنیوں نے روس چھوڑ دیا
یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ پر ماسکو کے خلاف سخت پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکا اور اس کے اتحادیوں نے روسی تیل اور گیس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ادھر امریکہ اور یورپ کی کئی بڑی کمپنیوں نے روس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس ملک میں اپنا کاروبار اور تجارت بند کر دی ہے۔
ییل اسکول آف مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں 300 سے زائد کمپنیاں روس چھوڑ چکی ہیں۔
اسپیکٹیٹر انڈیکس کے مطابق لگژری واچ برانڈ رولیکس نے بھی روس سے نکلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میکڈونلڈز، پیزا ہٹ اور سافٹ ڈرنکس کی بڑی کمپنی کوکا کولا نے روس میں اپنی تجارت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ادھر امریکا کی جانب سے روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد اس ملک میں تیل اور گیس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔