یوکرین میں نیٹو کی مداخلت کے بارے میں سوئیڈن کے وزیر دفاع کا انتباہ
سوئیڈن کے وزیر دفاع نے انتباہ دیا ہے کہ اگر نیٹو کی افواج نے جنگ یوکرین میں مداخلت کی تو تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
سوئیڈن کے وزیر دفاع پیٹرہولٹکویسٹ نے دعوی کیا ہے کہ کریملن کے عزائم اور منصوبے بلند ہیں اور وہ صرف یوکرین پر قبضے تک ہی نہیں رکے گا۔ انھوں نے کہا کہ ماسکو ممکن ہے سابق سویت یونین کی ریاستوں پر نظریں گاڑے ہوئے ہو۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ماسکو نے تاکید کی ہے کہ یوکرین میں آپریشن کا مقصد اسے غیرمسلح کرنا اور ڈونباس کی حفاظت کرنا ہے۔ سوئیڈن نے ناوابستہ تحریک کا رکن ہونے کی حیثیت سے اب تک اپنے فوجی یوکرین نہیں بھیجے ہیں لیکن یوکرین کے لئے ہتھیار بھیجنے میں مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔
ہولٹکویسٹ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ جب تک وہ ملک کے وزیر دفاع رہیں گے اس وقت تک نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست ہرگز نہیں کریں گے۔ سوئیڈن کی وزیر اعظم میگڈالنا اینڈرسن نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کی درخواست ہمارے مدنظر نہیں ہے اور اس طرح کی صورت حال یورپ کو مزید غیرمستحکم کردے گی۔