Mar ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۴ Asia/Tehran
  • اربیل میں موساد کے ٹھکانے پر کتنے امریکی تھے موجود، کتنا ہوا نقصان ؟

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عراقی کردستان کے اربیل علاقے میں ہوئے میزائل حملے میں امریکی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں نے اربیل شہر پر ایران کے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے تائید کی کہ ان حملوں میں امریکا کی کسی بھی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان اور وائٹ ہاوس کی قومی سیکورٹی کے مشیر نے اتوار کی شام یہ اعتراف کیا کہ عراق کے اربیل میں علی الصباح ہونے والے میزائل حملے میں امریکا کی کسی بھی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وائس آف امریکا سے گفتگو میں کہا کہ اربیل میں امریکی حکومت کی تنصیبات کو کوئی نقصان نہيں پہنچا، اس واقعے کا عراق حکومت اور کردستان کی مقامی حکومت جائزہ لے رہی ہے، ہم اس ظالمانہ اور پر تشدد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

وائٹ ہاوس کے قومی سیکورٹی کے مشیر جیک سلیوان نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس حملے کی وجہ سے میں ایران کی مذمت کرتا ہوں، اس حملے کے بارے میں ہم دقیق اطلاعات جمع کر رہے ہیں، ابھی تک جو ہمیں اطلاع ہے اس کی بنیاد پر کسی بھی امریکی تنصیبات یا شخص کو کوئی نقصان نہيں پہنچا ہے۔

ٹیگس