Mar ۱۵, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۶ Asia/Tehran
  • روس کا امریکا پر جوابی حملہ، بائیڈن اور کلنٹن سمیت کئی پر پابندی

یوکرین پر حملے کی وجہ سے امریکا سمیت مغربی ممالک نے روس پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں جس کے بعد روس نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن اور ہیلری کلنٹن سمیت امریکا کے متعدد اعلی عہدیداروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یوکرین اور روسی فوج کے درمیان جنگ ختم ہونے کا نام نہيں لے رہی ہے۔ روس اور یوکرین کی فوجیوں کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔

یوکرین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی ہلاکتوں کی خبر ہے جبکہ اربوں ڈالر کے اثاثوں کو نقصان پہنچا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ ملک چھوڑ چکے ہیں۔

ایسے میں امریکا اور مغربی ممالک نے روس پر پابندیاں سخت کر دی ہیں جبکہ روس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکا پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

روسی میڈیا اسپوتنک نے ولادیمیر پوتن کے حوالے سے بتایا کہ روس نے امریکی صدر جو بائیڈ، سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور کئی دیگر اعلی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

یہ روس کی جانب سے امریکا کے خلاف جوابی کارروائی تصور کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے امریکا نے روس کے در آمد ہونے والے تیل اور گیس پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

اس سے پہلے امریکا نے یورپی یونین اور یوکے کے ساتھ مل کر روس کے کچھ بینکوں کو SWIFT گلوبل فائننشل میسیجنگ سسٹم سے ہٹانے اور کئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹیگس