Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • مغرب نے دنیا کو جنگل بنا دیا ہے: بشار اسد 

شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک کے خلاف مغربی ممالک کی پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب نے دنیا کو جنگل بنا کر رکھ دیا ہے۔

صدر بشار اسد نے دمشق میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب جس پالیسی پر عمل پیرا ہے وہ طاقت کے استعمال اور دنیا کو جنگل بنانے کی پالیسی ہے۔ شام کے صدر نے کہا کہ مغرب نے ثابت کردیا کہ اسے انسانی حقوق کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور اس نے بین الاقوامی اداروں کو پامال کردیا ہے۔

انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغرب نے جھوٹ اور فریب میں مزید مہارت حاصل کرلی ہے کہا کہ یوکرین جنگ نے مغرب کو اس کے حامیوں میں رسوا کردیا۔ بشاراسد نے استفسار کیا کہ جب مغرب نے روس، شام اور لیبیا کے پیسے دبا لئے ہیں تو پھر مالکیت کی آزادی کہاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ مغرب جو بھی کہتا ہے وہ جھوٹ ہے۔ وہ صرف دنیا پر تسلط جمانے اور اسے لوٹنے کی فکر میں ہے۔

شام کے صدر نے اس سے قبل اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فونی گفتگو میں یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ بشار اسد نے روس کے خلاف امریکہ اور مغرب کے اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک کے اس قسم کے اقدامات صرف عدم استحکام کا باعث بنتے ہیں۔

ٹیگس