Mar ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • روس کا مغربی قرارداد پر طنز، قرارداد، انسان دوستانہ نہیں، نیم انساندوستانہ ہے!

اقوام متحدہ میں مغربی ممالک کی حمایت سے یوکرین کے سلسلے میں ایک قرارداد منظور کی گئی جسے روس نے نام نہاد یا نیم انسان دوستانہ قرارداد قرار دیا ہے۔

یوکرین کے لئے انسان دوستانہ امداد کے سلسلے میں مغربی ممالک کی پیش کردہ قرارداد پر مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس جسے اڑتیس غیرجانبدار اور پانچ مخالف ووٹوں کے مقابلے میں ایک سو چالیس ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔

اس قرارداد میں یوکرین میں عام شہریوں کی مدد و حمایت کی غرض سے دسترسی کا مطالبہ کئے جانے کے ساتھ ساتھ یوکرین میں بری انسانی صورتحال کے ذمہ دار کے طور پر روس کی مذمت کی گئی ہے۔

یوکرین اور اسکے مغربی ممالک منجملہ امریکہ، برطانیہ، اور دیگر ممالک کی پیش کردہ یہ قرارداد قانونی طور پر لازم العمل نہیں ہے۔

اس قرارداد پر اقوام متحدہ نے روس کے نمائندے واسلے نبنزیا نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اُسے ایک نام نہاد یا نیم انساندوستانہ قرارداد سے تعبیر کیا۔ روس کا کہنا ہے کہ اس قرارداد کا بنیادی مقصد یوکرین میں انسانی صورتحال پر اظہار تشویش نہیں بلکہ روس کو قصوروار ٹھہرانا تھا۔ نبنزیا نے کہا کہ یہ قرارداد صرف اور صرف روس کی مذمت اور اسکی توہین کرنے کی غرض سے پیش کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ چوبیس فروری کو روس نے یوکرین کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کا آغاز کیا تھا جسے ماسکو ایک جنگ نہیں بلکہ اپنے بقول ایک عالمی جنگ کی روک تھام کے لئے ایک فوجی آپریشن قرار دیتا ہے۔

ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار امریکہ اور نیٹو کو قرار دیتے ہیں جنہوں نے اپنی توسیع پسندانہ اور اشتعال انگیز پالیسیوں کے سبب یوکرین کو جنگ کی آگ میں دھکیل دیا۔ ایران واضح کر چکا ہے کہ وہ جنگ کے خلاف ہے اور وہ جنگ کو کسی بحران کا راہ حل نہیں سمجھتا۔

 

ٹیگس