روس اور چین کے لئے امریکی جنرل کی رجز خوانی
امریکی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کے ایک سو پچپن ملکوں میں امریکہ کے تقریبا چارلاکھ فوجی تعینات ہیں
فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے چیف آف آرمی اسٹاف مارک میلی نے کہا کہ چین اور روس بڑی فوجی صلاحیت کے حامل ہیں اوردونوں ہی دنیا کا موجودہ نظام تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔
امریکی فوج کے سربراہ نے دعوی کیا کہ یوکرین پر روس کا حملہ صرف یورپ کے امن واستحکام کے لئے خطرہ نہیں ہے بلکہ یہ حملہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے ۔
مارک میلی نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے خطرے کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں جو امریکہ اور اس کے مفادات کے لئے خطرناک ہو۔
یاد رہے کہ روس نے چوبیس فروری سے یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کیا ہے ۔
روسی صدر ولادیمیرپوتین نے اس فوجی آپریشن کا مقصد ان افراد کی حمایت بتایا ہے جنھیں آٹھ برسوں سے کیف حکومت کے ہاتھوں نسل کشی کا سامنا ہے ۔