Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، چار افراد ہلاک و زخمی

امریکی ریاست پنسیلوانیا کے شہر فیلاڈلفیا میں فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم چار افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریاست پینسیلوانیا کے شہر فیلاڈیلفیا میں ایک مسلح حملہ آور نے ایک عمارت کی تیسری منزل سے روڈ پر فائرنگ شروع کردی اور ادارہ نقل و حمل کے ایک ملازم اور دوعام شہریوں کو زخمی کردیا ۔ ادارہ حمل و نقل کے ملازم اور دیگر دونوں عام شہریوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا اور ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا ۔ ابھی حملہ آور کے محرکات کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم امریکہ میں ہتھیار رکھنے کی آزادی، پورے ملک میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات رونما ہونے کا باعث ہے ۔ اس ملک میں اسلحہ لابی اس قدر مضبوط ہے کہ اب تک امریکی کانگریس بھی ہتھیاروں کو محدود کرنے سے متعلق قوانین منظور نہیں کر سکی ہے۔

ٹیگس