Apr ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • روس-یوکرین کشیدگی کے دور ہونے میں امریکہ اصل رکاوٹ ہے: چامسکی

مشہور امریکی ماہر لسانیات اور دانشمند نوآم چامسکی نے کہا ہے امریکہ، روس-یوکرین کے مابین کشیدگی کا حل نہیں چاہتا بلکہ وہ اس راہ کی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے ایک امریکی میگزین کو انٹرویو میں کہا کہ امریکہ سنہ 2015 سے روس کے خلاف یوکرین کو مسلح کر رہا اور ٹریننگ دے رہا ہے اور وہ یوکرین کے ساتھ نیٹو کی ایک شاخ کی طرح پیش آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ موقف جو امریکی صدر جو بائیڈن کے ستمبر سنہ 2021 کے سرکاری بیان میں واضح پالیسی کی شکل اختیار کر چکا ہے، یوکرین کے ساتھ روس کی بڑھتی کشیدگی اور اُس پر حملے کے فیصلہ میں ممکنہ طور پر موثر سبب رہا ہے۔

نوآم چامسکی نے یوکرین جنگ کو ختم کرانے میں بیجنگ کی طرف سے ممکنہ مدد کے بارے میں کہا کہ چین یوکرین میں مذاکرات کے ذریعے پر امن افق کے لئے اقدام کر سکتا ہے لیکن ظاہرا ایسا لگتا ہے کہ اس کام میں چین کو اپنا کوئی فائدہ نظر نہیں آ رہا ہے۔

ٹیگس