نیویارک، میٹرو اسٹیشن پر فائرنگ، 4 ہلاک، متعدد زخمی+ ویڈیو
نیویارک کے بروکلین میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 13 افراد زخمی ہوئے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیویارک میں بروکیلن کے میٹرو اسٹیشن پر پانچ افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ایک دھماکہ خیز وسیلہ بھی برآمد کیا ہے۔
فاکس نیوز ایجنسی نے بھی مقامی افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے میں 13 افراد زخمی ہوئے جبکہ سی این این نے بھی رپورٹ دی ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ اس واقعے میں کچھ افراد نے لوگوں پر فائرنگ کی اور پولیس ان کو تلاش کر رہی ہے۔
نیو یارک کے فائر بریگیڈ کے ادارے نے بھی تاکید کی ہے کہ کچھ دھماکہ خیز مواد بھی بروکلین ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہوئے ہیں۔
العربیہ چینل نے اپنی رپورٹ میںن 5 افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے جبکہ اسکائی نیوز نے واقعے ميں چار افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن واقعے کا نزدیک سے جائزہ لے رہے ہیں۔