May ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • روس نے ساٹھ عام شہری ہلاک کر دیئے, زلنسکی کا دعوی

یوکرین کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ لوہانسک کے علاقے میں ایک اسکول پر روسی فوج کے حملے میں ساٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں.

یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرقی بیلوہوریوکا کے ایک دیہات میں واقع اسکول پر روس کے حملے میں ساٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جو عام شہری تھے اور اس اسکول میں پناہ لئے ہوئے تھے۔

زلنسکی نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ روس نے دوسری عالمی جنگ میں کامیاب ہونے والے ممالک کے تمام اقدار بھلا دیئے ہیں۔ یوکرین کے صدر نے کہا ایسی حالت میں کہ جب روس دوسری عالمی جنگ میں نازی جرمنی کے مقابلے میں فتح کا جشن منانے کی تیاری کر رہا ہے، اس کے فوجی، یوکرین میں عام شہریوں پر حملے کر رہے ہیں۔

یوکرین میں روس کی جنگ تیسرے مہینے میں داخل ہو چکی ہے اور روسی حملے پر عالمی ردعمل کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس