May ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۳:۳۲ Asia/Tehran

پولینڈ میں روس کے سفیر پر وارسا میں "یوم فتح" کی تقریب کے دوران سرخ رنگ سے حملہ کیا گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، پولینڈ میں روس کے سفیر، سرگئی آندریف پر پیر کو وارسا میں پھولوں کا گلدستہ اور چادر چڑھانے اور دوسری جنگ عظیم کے دوران ہلاک ہونے والے ریڈ آرمی کے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دوران سرخ رنگ سے حملہ کیا گیا۔

رشا ٹو ڈے کے مطابق، تقریب کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آندریف کو مظاہرین کے ایک گروپ نے یوکرین کے جھنڈوں سے گھیرا ہوا ہے۔

 9 مئی جسے یوم فتح کہا جاتا ہے، وہ دن ہے جب روس اور کئی دوسرے ممالک نازی جرمنی اور اس کے اتحادیوں کی شکست کا جشن مناتے ہیں۔

وارسا میں روسی سفارت خانے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پولش حکام نے یوکرین کی جنگ کی وجہ سے اس سال کی تقریب منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، سفارت خانے نے یوم فتح کی تمام تقریبات منسوخ کر دی ہیں لیکن اینڈریف کو پیر کو فوجی قبرستان جانے کی اجازت دے دی تھی۔  

ریانووستی کے مطابق روسی سفیر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ پولش حکام کو اس حملے کے حوالے سے احتجاجی نوٹ بھیجنے والے ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے 9 مئی پیر کے روز دوسری جنگ عظیم میں اپنے ملک کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر یوکرین میں ملک کی فوجی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس اپنی مادر وطن اور دونباس کے علاقے کی سلامتی کا دفاع کر رہا ہے۔

ٹیگس