جنگ یوکرین کے بارے میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا دعوی
May ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے دعوی کیا ہے کہ جنگ یوکرین میں یوکرین، کامیاب ثابت ہو سکتا ہے۔
یوکرین کی جنگ تیسرے مہینے میں داخل ہو چکی ہے جبکہ یورپ کے پچیس ملکوں کی جانب سے یوکرین کو مختلف قسم کے ہتھیار فراہم کئے گئے ہیں۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے برلن میں کہا ہے کہ یورپی ممالک اگر یوکرین کی فوجی اور اسلحہ جاتی مدد کرتے رہے تو جنگ میں یوکرین کامیاب ہو سکتا ہے۔
جنگ یوکرین شروع ہونے کے بعد سے مختلف یورپی ملکوں کی جانب سے یوکرین کو مختلف قسم کے جنگی ہتھیار فراہم کئے گئے ہیں اور سب سے زیادہ ہتھیار امریکہ نے فراہم کئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ماسکو نے بارہا اعلان کیا ہے کہ روس، یوکرین پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور یورپ کی جانب سے یوکرین کے لئے فوجی امداد صرف جنگ کے طویل اور بحران کے مزید پیچیدہ ہونے کا باعث بنی ہیں۔