May ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • چین اور روس کا امریکہ کے خلاف بڑا اقدام

چین اور روس نے 15سال بعد ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کی قرارداد ویٹو کردی۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پرنئی پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد چین اور روس نے ویٹو کر دی۔ امریکا نے نئے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل تجربوں کو جواز بنا کر شمالی کوریا کوتیل کی فروخت پر پابندی کی قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کی تھی، جہاں 13 ارکان نے امریکی قرارداد پیش کرنے کی حمایت کی تھی۔

مستقل ارکان کی جانب سے ویٹو کا حق 15 سال بعد استعمال کیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی جانب سے آخری مرتبہ کسی قرارداد کو 2006 میں ویٹو کیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے شمالی کوریا نے اس سال ریکارڈ تعداد میں میزائل لانچ کیے جن کی تعداد 16 بتائی جاتی ہے۔ ان تجربات میں 2017 کے بعد بین البر اعظمی بیلسٹک میزائلوں کا سب سے بڑا تجربہ بھی شامل ہے۔

امریکی فوجی کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے متعدد بیلسٹک میزائلوں کے تجربات سے آگاہ ہے اور اس کا جائزہ لے رہا ہے۔

ٹیگس