May ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • کی ایف کو جلد ہی بھاری ہتھیار ملنے والے ہیں: یوکرین

یوکرین کے وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے گفتگو کرنے کے بعد آئندہ دنوں میں کی ایف کو بھاری ہتھیار ملنے کی خبر دی ہے۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولبا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی وزیر خارجہ نٹونی بلینکن سے ٹیلی فونی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھاری ہتھیار ہمارے پروگرام میں سرفہرست ہیں اور مزید ہتھیار آنے والے ہیں۔ اس سے قبل کولبا نے مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں بھاری ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

یوکرین کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ توپوں اور مختلف  قسم کے میزائل سسٹم کے بغیر ہم روس کو پیچھے نہیں دھکیل سکتے۔ 

بھاری ہتھیار پہنچنے کے بارے میں یوکرین کے اس اعلی عہدیدار کا دعوی ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ، یوکرین کی اس درخواست سے باخبر ہے لیکن ابھی تک اس نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

درایں اثنا چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف نے جمعے کو ایک ویڈیو جاری کر کے دھمکی دی ہے کہ یوکرین کے بعد پولینڈ کا نمبر آئے گا۔ روسی صدر پوتین کے قریبی اتحادی نے اس ویڈیو میں زور دے کر کہا ہے کہ یوکرین کا کام ختم ہوچکا ہے۔

 پولینڈ نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ہتھیار بھیج کر کی ایف کی کافی مدد کی ہے۔ پولینڈ کے صدر آنڈرے ڈوڈا نے کچھ دنوں پہلے کی ایف کا دورہ کیا تھا۔

 

ٹیگس