فرانس کی جانب سے یوکرینی نیونازیوں کی حمایت قابل افسوس ہے : روس
روس کے وزیرخارجہ نے فرانس کی جانب سے یوکرینی نیو نازیوں کی حمایت کو افسوسناک قرار دیا ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ مغرب ، ماسکو کو مکمل شکست سے دوچار کرنا چاہتا ہے
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے فرانس کے ٹی ایف ون ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پیرس کی جانب سے یوکرینی نیشنلسٹوں اور نیونازیوں کی حمایت پر تنقید کی ۔ لاوروف نے کہا کہ افسوس کہ یوکرینی نیشنلسٹوں اور نیونازیوں کو اکسانے میں فرانس کلیدی کردار ادا کررہا ہے اور یہ ہمارے لئے تکلیف دہ ہے ۔
روس کے وزیرخارجہ نے کہا کہ پیرس یوکرین کو حملے کے لئے ہتھیار دے رہا ہے اور اس کی مکمل کامیابی اور روس کی پوری طرح شکست تک جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔
روس کے وزیرخارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغرب ، ہرگز ماسکو کے ساتھ برابر کے تعلقات اور تعاون کا خواہاں نہیں رہا ہے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کئی برس سے مساوی سمجھوتوں کی بنیاد پر معاہدے کے لئے مغرب سے ہماری درخواستیں نہ صرف نظرانداز کی گئیں بلکہ جان بوجھ کر ان پر توجہ نہیں دی گئی ۔
مغربی ممالک نے حالیہ ہفتوں میں روس کے خلاف متعدد پابندیاں نافذ کرنے کے ساتھ ہی یوکرین کو ہتھیار بھی بھیجے ہیں ۔