Jun ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکی فوج کا ایک طیارہ گر کر تباہ، 4 فوجی ہلاک ایک لاپتہ

امریکی فوج کا ایک طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 4 فوجی ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکہ میں فوج کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 5 فوجی سوار تھے، جن میں سے 4 ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ابھی لاپتہ ہے۔

امریکی مقامی میڈیا میں لاپتہ پانچویں فوجی کے بھی ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جنوبی کیلی فورنیا میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ میکسیکو کی سرحد سے صرف 35 کلومیٹر کے فاصلے پر گلیمس کے قریب تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ طیارے میں جوہری مواد موجود تھا۔ تاہم حکام کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ایم وی 22 بی اوسپرے طیارے میں جوہری مواد ہونے کی اطلاعات درست نہیں۔

ٹیگس