Jun ۱۵, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۳ Asia/Tehran

عصای موسی نامی ایک ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کے بجلی کے نیٹ ورک کو ہیک کر لیا۔

سحر نیوز/ دنیا: "عصای موسی" نامی ہیکر گروپ جو اس سے قبل مقبوضہ علاقوں کی سڑکوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور صیہونی حکومت کی اسلحہ ساز کمپنیوں کے کیمروں کو ہیک کر چکا ہے، اس بار صیہونی حکومت کے بجلی کے نیٹ ورک کی کامیاب ہیکنگ کا اعلان کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، ہیکر گروپ "عصا موسی" نے آج شام  بدھ کے روز صیہونی حکومت کے بجلی کے نیٹ ورک کو ہیک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہیکر گروپ نے ایک ویڈیو میں جاری کیا اور انگریزی اور عبرانی دونوں زبانوں میں ایک کمپریسڈ فائل میں معلومات شیئر کیں اور کہا کہ "یہ تو صرف شروعات ہے"  اب سے تم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، ہم تمہیں سزا دیں گے، مقصد واضح، قطعی اور یقینی ہے۔ یہ تمہارے پاور گرڈ تک ہماری رسائی کا صرف ایک چھوٹا سا نمونہ ہے، تم جلد ہی اندھیرے میں ہو گے۔

"موسیٰ اسٹاف" نامی ہیکنگ گروپ نے اس سے قبل صہیونی کمپنیوں کے انفارمیشن سرورز پر حملہ کرکے شناختی کارڈز، وکلاء کے دفتری کاغذات، چیکس، مالیاتی رپورٹس وغیرہ کو ہیک کرکے حاصل کرلیا تھا۔

ہیکنگ گروپ عصای موسیٰ نے مقبوضہ فلسطین کی سڑکوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور اسرائیلی فوج کے لیے فوجی ہتھیاروں کی تیاری میں سرگرم رافائل کمپنی کے کیمروں کی کامیاب ہیکنگ کا بھی اعلان کیا۔ ہیکر گروپ نے اس سے قبل عبرانی اور انگریزی دونوں زبانوں میں "ہم تمہاری آنکھوں سے دیکھتے ہیں" کے عنوان سے ایک پیغام میں کہا تھا: "ہم برسوں سے، ہر لمحے اور ہر قدم پر تمہاری کی نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ CCTV کیمروں تک رسائی کے ذریعے تمہاری سرگرمیوں کی ہماری نگرانی کا صرف ایک حصہ ہے، "ہم نے کہا تھا کہ تم کو ایسے نشانہ بنائیں گے کہ تم سوچ بھی نہیں سکتے ۔

ٹیگس