Jun ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ سقوط کے دھانے پر ہے، مغربی ذرائع ابلاغ

امریکہ کے بڑے شہروں میں گزشتہ برسوں کی نسبت جرائم اور قتل و غارتگری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف نے امریکہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سقوط کے دھانے پر ہے اور اسے شدید اقتصادی بحران نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس ملک کی تاریخ میں ایندھن اور دیگر مصنوعات کی اتنی قیمتیں نہیں بڑھیں تھیں جتنی اب بڑھی ہیں۔ 

ڈیلی ٹیلیگراف نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے وقت سے اب تک جنوبی امریکہ کی سرحد سے 20 لاکھ غیر قانونی مہاجرین ملک میں آئے اور امریکہ کے بڑے شہروں میں گزشتہ برسوں کی نسبت جرائم اور قتل و غارتگری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ کی ریئل کلیر پولیٹکس (RealClearPolitics) ویب سائٹ کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق ہر 4 امریکیوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ امریکہ صحیح سمت کی جانب حرکت نہیں کر رہا اور حکومتی پالیسیاں درست نہیں ہیں۔

ٹیگس