Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  •  روسی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے سے ترسیل کا عمل معطل۔ ویڈیو

روس کے جنوبی علاقے میں یوکرینی سرحد سے ملحقہ روستوو میں ایک بڑی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

یوکرین کی سرحد کے قریب واقع روسی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے ہونے سے ترسیل کا عمل معطل کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے سے آئل ریفائنری کے ویکیوم پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے۔

روسی حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث آئل ریفائنری میں کام روک دیا گیا ہے، جبکہ آئل ریفائنری کے احاطے سے دو ڈرونز کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلا ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:40 اور دوسرا ڈرون حملہ ساڑھے نو بجے ہوا۔ عہدیدار نے تصدیق کی کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ آئل ریفائنری جنوبی روس کی سب سے بڑی ریفارئنری ہے۔ ریفائنری پر حملے کی ذمہ داری تاحال کی ایف نے قبول نہیں کی تاہم وہاں کی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ یوکرین کے حملوں کا ہی نتیجہ ہے۔

 

ٹیگس