امریکہ کے چھے بڑے شہروں میں پرتشدد واقعات میں اضافہ
امریکہ کے چھے بڑے شہروں میں پرتشدد واقعات و جرائم نے گذشتہ سارے ریکارڈ توڑ دئے
امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق دوہزار اکیس میں امریکی شہر بالٹیمور ، لاس انجلس ، فیلاڈلفیا ، واشنگٹن ڈی سی ، ایٹلانٹا اور نیویارک شہروں میں انجام پانے والے پرتشدد جرائم نے ماضی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق دوہزار بیس میں امریکہ کے ان شہروں میں قتل ، جنسی جارحیت اور ڈکیتی جیسے پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ان پرتشدد جرائم میں قتل کے واقعات میں دوہزار انیس سے بیس تک تیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں دوہزاربیس میں پرتشدد واقعات میں دوہزار اکیس کے مقابلے میں بارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ کو تشدد، اغوا اور مسلح حملوں کی لہر کا سامنا ہے ۔ ہرسال ہزاروں افراد امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں ۔
سرکاری رپورٹوں کے مطابق امریکہ میں آتشیں اسلحوں کی تعداد اس ملک کی آبادی سے زیادہ ہے۔