حیفا کے انڈسٹریل پلانٹ میں بھیانک آتش زدگی۔ ویڈیو
-
فائل فوٹو
مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا کا انڈسٹریل پلانٹ بڑے پیمانے پر آتش زدگی کا شکار ہوگیا
جروزلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق آتش زدگی کا یہ واقعہ مقبوضہ فلسطین کے حیفا کے بایھودا روڈ پر واقع ان عمارتوں میں پیش آیا ہے جن میں خطرناک مواد رکھے ہوئے تھے. آگ کی لپٹیں بڑھنے کے ساتھ ہی کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
فائربریگیڈ کا عملہ آخری اطلاع ملنے تک آگ پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔ ابھی تک اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران مقبوضہ فلسطین میں باربار آتش زدگی اور اس جیسے واقعات پیش آنے کے باعث پورے وہاں عوامی تشویش اور بدامنی میں سخت اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران مقبوضہ فلسطین میں اس طرح کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں اور اکثر واقعات کی وجوہات بھی ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔