Jun ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

روس نے یوکرین کے ایک سو چوالیس فوجیوں کو رہا کر دیا ہے.

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے چیف آف آرمی اسٹاف نے اعلان کیا ہے کہ روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت ماسکو نے یوکرین کے ایک سو چوالیس فوجیوں کو آزاد کر دیا ہے۔

روسی اور یوکرینی حکام نے اس سے قبل اپنے اپنے قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں ایک معاہدے کی خبر دی تھی۔

اس سے پہلے بھی روس کی فوج نے وکٹر مدودچوک کی آزادی کے بدلے آزوف بٹالین کے یوکرینی فوجیوں کی رہائی کی خبر دی تھی۔ وکٹر مدودچوک ایک سڑسٹھ سالہ یوکرینی تاجر ہے جس کے روسی صدر پوتین سے نہایت قریبی تعلقات ہیں۔

ماسکو، آزوف بٹالین کے فوجیوں کو نیونازی قرار دیتا ہے۔

 

ٹیگس