Jul ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • یوکرین میں روسی میزائل گرنے سے 15 ہلاک، درجنوں ملبے تلے دب گئے

مشرقی یوکرین میں رہائشی عمارت پر روس کے فضائی حملے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے میں ایک پانچ منزلہ اپارٹمنٹ پر روس کے یوراگن میزائل گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 24 سے زیادہ افراد کے ملبے کے نیچے دب جانے کا اندیشہ  ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دارالحکومت کیف سے یوکرینی حکام نے بتایا کہ عمارت کے ملبے تلے ابھی مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزید لوگوں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

علاقائی گورنر پاولو کیریلینکو کے مطابق  عمارت کے ملبے میں کم از کم تین درجن افراد دبے ہوئے ہیں اور امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد سے کسی نہ کسی طرح رابطہ رکھے ہوئے اور انہیں نکالنے کے لیے کوشاں ہیں۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق روسی حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین نے یہ بھی اطلاع دی کہ اس کی افواج کی مشرقی اور جنوبی محاذوں پر روسی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ٹیگس