چین امریکہ کیلئے درد سربن چکا ہے: جو بایڈن
Jul ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
امریکی صدر نے کہا ہے کہ چین امریکہ کیلئے درد سربن چکا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے میکسیکو کے صدر آندرس مانوئل لوپز اوبرادور سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ چین روز بروز امریکہ کیلئے ایک حقیقی چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کیلئے کارخانہ ہے نہ کہ چین۔
اس سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ انہوں نے چینی مصنوعات پر ٹیکس لگانے کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا اس لئے کہ وائٹ ہاؤس میں اس موضوع کے بارے میں ابھی بھی اختلافات ہیں۔
واضح رہے کہ جو بائیڈن کی حکومت بر سر اقتدار آنے کے بعد سے ہی چین پر دباو ڈالنے کیلئے ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے۔