Jul ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کو یوکرینی فوج کے جرائم سے عنقریب باخبر کر دیا جائے گا: روس

اقوام متحدہ میں روس کے نائـب مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو عنقریب ہی یوکرینی فوج کے جرائم کے بارے میں دستاویزات پیش کردی جائیں گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نائـب مستقل مندوب دیمتری پولیانسکی نے یوکرینی فوج کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جرائم کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا اور جلد ہی انہیں بے نقاب کر دیا جائے گا۔

 امریکا اور نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات میں شدت آنے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے گزشتہ اکیس فروری کو دونباس کے علاقے میں دونیسک اور لوہانسک کی خود مختاری کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ روس نے اس کے تین دن بعد یعنی چوبیس فروری کو یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کردیا جو تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے بعد مغربی ممالک نے اس جنگ میں براہ راست طور پر شمولیت سے تو گریز کیا ہے تاہم وہ یوکرین کو مستقل بنیادوں پر مختلف قسم کے ہتھیار ارسال کرتے آئے ہیں۔

ٹیگس