Jul ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • روس نے جاپانی پارلیمنٹ کے 384 اراکین پر پابندی عائد کر دی

ٹوکیو جی 7 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے روس کے مرکزی بینک کے اثاثوں کو منجمد کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے جاپانی پارلیمنٹ کے 384 اراکین پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ماسکو کا کہنا ہے کہ جاپان کے ان ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جنہوں نے روس کے خلاف غیر دوستانہ یا مخالف پوزیشن اختیار کی تھی۔ جاپانی اراکین پارلیمنٹ نے یوکرین کے کئی علاقوں پر روس کے کنٹرول کی مذمت کی تھی۔

یاد رہے کہ ٹوکیو جی 7 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے روس کے مرکزی بینک کے اثاثوں کو منجمد کیا ہے۔

ٹیگس