Jul ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

امریکہ میں دو چھوٹے طیاروں کے ایک دوسرے سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکہ کی شہری ہوا بازی کے حکام کے مطابق طیاروں کا یہ حادثہ ریاست نویڈا کے شہر لاس ویگاس ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق پی ای چھیالیس قسم کا ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر کھڑے سیسنا طیارے سے ٹکرا گیا۔ دونوں طیاروں میں دو دو افراد سوار تھے جو اس حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اس سے پہلے الاسکا میں پرواز کے دوران دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں صوبائی اسپیکر سمیت چھے افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 

ٹیگس