Jul ۲۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
  • روس کے خلاف پابندیوں کی مدت میں توسیع کی جائے گی : یورپی یونین

یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ روس پر عائد پابندیوں کی مدت میں مزید چھے مہینے کی توسیع کی جائے گی.

یورپی یونین کی وزرائے توانائی نے فیصلہ کیا ہے کہ روس کے خلاف پابندیوں کی مدت کو فی الحال جنوری دو ہزار تیئیس تک بڑھایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کے رکن ممالک نے روس کی گیس برآمدات میں شدید کمی کے بعد، ماسکو کی گیس سے وابستگی کم کرنے کے لئے مشترکہ پلان منظور کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان جمہوریہ چیک کے صدر نے کیا ہے جو یورپی کونسل کے مرحلہ وار سربراہ بھی ہیں۔

انہوں نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ برسلز میں ہونے والے وزارتی اجلاس میں طے پایا ہے کہ گیس کی طلب کو موسم سرما سے قبل کم کیا جائے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ کوئی ناممکن مشن نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق یورپی وزرائے توانائی نے ان ارکان کے لئے استثنا کا بھی اعلان کیا ہے جنہیں زیادہ نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہے لیکن فیصلے پر عملدرامد تمام ارکان کے لئے لازمی ہوگا۔ 

ٹیگس