Jul ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۷ Asia/Tehran
  • کیا بائيڈن کی وجہ سے یوکرین شکست کھا رہا ہے؟

ایک امریکی قانون ساز اور رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی وجہ سے یوکرین کے صدر شکست کھا رہے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ریپبلکن رکن پارلیمنٹ مائیکل والٹز نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کو بہت آسانی سے شکست ہو جائے گی کیونکہ بائیڈن یوکرین کو شکست دینے کے لیے انتہائی کم ہتھیار بھیج رہے ہیں۔

اسنا نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ریپبلکن نمائندے والٹز نے ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو یوکرین کو بھیجے جانے والے ہتھیاروں کی سطح میں اضافہ کرنا چاہیے۔

انہیں اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں کیونکہ یورپی ممالک نے یوکرین کو بہت سارے وعدے دیے ہیں جبکہ وہ اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیلنسکی اس وقت شکست کی طرف گامزن ہیں کیونکہ بائیڈن کی طرف سے انہیں صرف ضرورت کے ہی ہتھیاربھیجے جا رہے ہیں، ایسے میں زیلنسکی کا زوال ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب مائیکل واٹز کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی کو اس وقت خدشہ ہے کہ آنے والے موسم سرما میں یورپ کو روسی گیس اور تیل کی ضرورت ہو گی اور وہ روس پر زیادہ انحصار کر سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن ماضی میں کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اگر امریکہ اور مغرب یوکرین کو ہتھیار بھیجتے ہیں تو یوکرین کی جنگ ختم نہیں ہوگی بلکہ بڑھے گی۔

ٹیگس