Aug ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • چین میں ہولناک واقعہ، چاقو کے وار سے 9 بچے جاں بحق و زخمی

چین میں چاقو بردار شخص نے کنڈر گارڈن اسکول میں گھس کر بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 بچے جاں بحق و زخمی ہوگئے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے جیان شی کے "آنفو" Anfu  علاقے کے ایک پری پرائمری اسکول میں نقاب لگائے چاقوبردار شخص اندر داخل ہوا اور بچوں پر حملہ کردیا۔

چاقو بردار ملزم نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو کے پے در پے وار کیے جس سے اسکول میں بھگدڑ مچ گئی اور بچے قدموں تلے آنے کے باعث زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکار پہنچے۔ 10 سے زائد بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 بچوں کے سدھارنے اور 6 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔

چاقو بردار حملہ آور پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ سال بھی جنوبی چین کے علاقے گوانگشی ژوانگ میں چاقوبردار شخص کے حملے میں 16 بچے  اور 2 معلم زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس