Aug ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • ویران ہوتے امریکی سرکاری اسکول
    ویران ہوتے امریکی سرکاری اسکول

ہم جنس پرستی کی تعلیمات سے نالاں طالب علم اور اساتذہ سرکاری مدارس چھوڑ کر جانے لگے۔

امریکہ میں اسکول کھلنے کا وقت آ گیا ہے اور والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں،  امریکہ میں  لوگ سرکاری اسکولوں کے بجائے اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں بھیج رہے ہیں۔

امریکی اسکولوں سے نالاں ماں باپ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں ہم جنس پرستوں کو زنانہ لباس پہنے کی اجازت ہے، لڑکیوں کی الماریاں ہم جنس پرست لڑکوں کے حوالے کر دی گئی ہیں اور والدین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایسے اسکولوں کے بجائے گھر میں پڑھانا اور تربیت کرنا بہتر ہے۔

ان معاملات کی وجہ سے طالب علم اور اساتید گروہ در گروہ سرکاری اسکولوں کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر نیویارک شہر کے اندر سب سے بڑا سرکاری اسکول 50 ہزار طالب علموں سے ہاتھ دھو چکا ہے۔ میشی گن میں اسکولوں میں رجسٹر ہونے والوں کی تعداد معمولاً 50 ہزار تک کم ہو گئی ہے اور اسی طرح کیلی فورنیا میں ایک چوتھائی رجسٹر ہونے والے طالب علموں کی تعداد میں کمی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس