Aug ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی حرکتوں سے وائٹ ہاؤس اور امریکی خفیہ ادارے سخت تشویش میں مبتلا

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ذریعے خفیہ دستاویزات اپنی رہائش گاہ میں منتقل کئے جانے کے بعد وائٹ ہاؤس کو ملک کی خفیہ ایجنسییوں کا طریقۂ کار فاش ہونے کے سلسلے میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے حکام نے اپنی خصوصی نشستوں میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ذریعے خفیہ اطلاعات سے متعلق دستاویزات ذاتی رہائشگاہ میں لے جانے پر تشویش ظاہر کی ہے.

سی این این کی ویب سائٹ کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ صدر بائیڈن کے حکام کو ایک تشویش، امریکہ کے جاسوس اداروں کے ذرائع اور طریقۂ کار فاش ہو جانے پر ہے۔

اس ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی حکام کو ٹرمپ کی رہائشگاہ پر ایف بی آئی کے حملے سے متعلق تفصیلات منظرعام پر آنے کے ساتھ ہی یہ تشویش بھی لاحق ہے کہ سابق امریکی صدر نے اور کن اطلاعات کو اپنی رہائشگاہ پر منتقل کیا ہے اور کیا ان اطلاعات سے امریکی جاسوسی اداروں کے ذرائع اور اس کا طریقۂ کار خطرے میں پڑ سکتا ہے؟

ایک باخبر سینیئر امریکی عہدیدار نے بھی کہا ہے کہ ایک اور موضوع جس پر امریکی جاسوسی اداروں کے حکام کو تشویش ہے وہ یہ ہے کہ ٹرمپ نے ممکنہ طور پر اور کن اطلاعات کو منتقل کیا ہے۔

امریکی فیڈرل پولیس ایف بی آئی نے ابھی حال ہی میں ریاست فلوریڈا میں ٹرمپ کی ذاتی رہائشگاہ پر دھاوا بول کے خفیہ اطلاعات کے کئی باکس ضبط کئے ہیں۔

ٹیگس