یوکرین کے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی چیف کی خودکشی
یوکرین کے انٹیلی جنس اور سیکیورتی چیف الکسانڈر ناکونکنی کی لاش کروپیونسکی شہر سے ان کے اپارٹمنٹ میں ان کی بیوی کو پڑی ہوئی ملی۔
غیر ملکی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی چیف الکسانڈر ناکونکنی کی لاش کروپیونسکی شہر سے ان کے اپارٹمنٹ اندر ان کی بیوی کو پڑی ہوئی ملی۔
یوکرینی انٹیلی جنس نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، یہ تحقیقات ایک ایسے وقت ہو رہی ہیں جب مقامی یوکرینی ذرائع نے ان کی خودکشی کی خبردی تھی کہ ناکونکنی نے خودکشی کر لی ہے۔
یوکرینی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس کے جسم پر گولی کا نشان پایا گیا ہے۔ ناکونکنی جنوری 2021 ء سے کیرووھراد صوبے کا انٹیلی جنس اورسیکورٹی چیف مقرر ہوا تھا۔
بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے خودکشی کرنے کا اقدام اس اسلحہ سے کیا ہے جو اس کی خدمات کی بدولت انعام کے طور پر اسے دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ یہ خبر ایک ایسے وقت آئی ہے جب جولائی میں یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی نے سیکورٹی اداروں میں چھپے نااہل اور مشکوک افراد کی صفائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔