جنگ یوکرین میں کتنے فوجی ہوئے ہلاک؟
یوکرین نے جنگ میں باضابطہ طور پر اپنی جنگی ہلاکتوں کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے پیر کو روس کے ساتھ جنگ میں ملکی فوجیوں کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار پیش کیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف والری زالوژنی نے یوکرین کے فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعلان کرتے ہوئے روس پر شہریوں اور عام باشندوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا۔
یوکرین کے انٹرفیکس نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف والری زالوژنی نے اعلان کیا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ کے آغاز سے اب تک اس ملک کے تقریباً 9 ہزار فوجی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
یوکرین کی فوج کے اس اعلیٰ اہلکار نے روس پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا سخت الزام لگایا۔
زالونی نے کہا کہ یہ جنگ صرف فوجیوں اور ہتھیار اٹھانے والوں کو شامل نہیں کئے ہے بلکہ ہمارے چھوٹے بچوں کو بھی شامل کئے ہے جن بچوں کا کوئی قصور نہیں سوائے اس کے کہ وہ یوکرین اور اس وقت پیدا ہوئے ہیں، وہ واقعی میں کچھ نہیں جانتے کہ کیا ہو رہا ہے، لیکن انہیں یقینی طور پر تحفظ کی ضرورت ہے۔
یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے مزید کہا کہ چھوٹے بچوں کو تحفظ کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے باپ فرنٹ لائن پر گئے تھے اور ہوسکتا ہے کہ تقریباً 9 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہوں۔
یوکرینی فوج کے اس اعلیٰ اہلکار کا یہ تبصرہ اس تناظر میں کیا گیا ہے کہ اس ملک اور روس کے درمیان تنازعہ 24 فروری 2022 کو شروع ہوا جو اب بھی جاری ہے۔