روسی افواج میں ایک لاکھ سینتیس ہزار اہلکاروں کا اضافہ
Aug ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran
یوکرین جنگ کے پیش نظر روسی صدر ولادیمیر پوتین نے فوج میں مزید اضافے کا حکم دے دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے جمعرات کے روز ایک حکم نامے پر دستخط کئے جس کی رو سے ان کی ملک کی مسلح افواج میں ایک لاکھ سینتیس ہزار افراد کا اضافہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ حکم نامے کی دستخط شدہ کاپی قانونی معلومات کی ویب سائٹ میں جاری کر دی گئی ہے۔ صدارتی حکم نامے سے فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 39 ہزار758 ہو جائے گی جن میں ساڑھے 11 لاکھ حاضر سروس اہلکار شامل ہیں۔
یاد رہے کہ حکم نامہ ایسے وقت پر جاری کیا گیا ہے جب روس کی یوکرین میں محاذ آرائی کو 6 ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔