Aug ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ پر یوکرین کا ڈرون تباہ

روسی افواج نے زاپوریژیا Zaporizhia جوہری پاور پلانٹ پر یوکرین کا ایک ڈرون مار گرایا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے اطلاع دی ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے ایک ڈرون کو زاپوریژیا Zaporizhia جوہری پاور پلانٹ کی حدود میں مار گرایا۔ 

دریں اثنا، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اتوار کو کہا کہ بین الاقوامی ادارہ اب بھی تمام فریقوں کے ساتھ مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے وفد کو یوکرین میں زاپوریژیا Zaporizhia جوہری پاور پلانٹ بھیجے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  زاپوریژیا پاور پلانٹ میں حفاظتی نظام کام کر رہا ہے اور اس پاور پلانٹ کی تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے۔

روس- یوکرین جنگ کے درمیان، کیف نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ روس کے ساتھ جوہری توانائی کے تعاون کے معاہدے سے دستبردار ہو رہا ہے۔

دریں اثنا، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعے کی شام کو خبردار کیا تھا کہ زپوریزیا جوہری پاور پلانٹ کی صورت حال اب بھی بہت خطرناک ہے۔ 

دوسری جانب امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے انسپکٹرز اگلے ہفتے زاپوریژیا Zaporizhia جوہری پاور پلانٹ کے ہنگامی دورے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جب ریانووسی نیوز ایجنسی نے جمعے کے روز اطلاع دی تھی کہ یوکرینی فورسز کی بمباری کے بعد زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ریڈیوآئسوٹوپ ایریا پر چار راکٹ گرے۔ 

یورپ کے سب سے بڑے پاور پلانٹ زاپوریژیا Zaporizhia جوہری پاور پلانٹ مارچ کے مہینے میں روسی افواج کے کنٹرول میں آ گیا تھا۔ یوکرین اور روس دونوں ایک دوسرے پر ان تنصیبات پر گولہ باری کا الزام لگاتے ہیں۔

ٹیگس