Aug ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکا میں پھر فائرنگ کے واقعات، ایک بچے سمیت 4 ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی علاقے میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورت وورث کی پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے صحن میں موجود تین افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 17 سالہ لڑکا جمارین مونرو اور 5 سال کا بچہ ریشارد اسکات موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈیڑھ سال کا ایک بچہ زخمی ہوا جو اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

دوسری جانب اوریگون کے شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ملزم شاپنگ سینٹر کے پارکنگ ایریا میں خودکار رائفل سے فائرنگ کرتے ہوئے گروسری اسٹور تک گیا جہاں اس نے فائرنگ کی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر ملزم کا تعاقب کیا تو وہ اپنی رائفل کے ساتھ مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گولی نہیں چلائی، ملزم پہلے ہی مرچکا تھا۔

ٹیگس