روس کا ساتھ دینے کی سزا، چیچن صدر بلیک لسٹ
امریکا نے چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف کو بلیک لسٹ افراد کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی وزارت خزانہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے چیچنیا کے صدر اور ان کے اہل خانہ پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان قدیروف اور ان کے اہل خانہ پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔
امریکا نے 2017 میں پہلی بار رمضان قدیروف پر پابندی عائد کی تھی۔ اس وقت ان پر امریکا کی جانب سے اپنے ایک مخالف کو ایذائیں دیئے جانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔
امریکا کی جانب سے چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف پر پابندی عائد کئے جانے سے پہلے وہ کہہ چکے ہیں کہ امریکا ریاستی اور بین الاقوامی دہشت گردی کا منبع ہے۔
انہوں نے ٹیلیگرا پر لکھا تھا کہ امریکا نہ صرف دہشت گرد ہے جو دوسرے ممالک پر حملہ کرتا ہے بلکہ وہ دہشت گردی کا منبع بھی ہے۔
اسی طرح چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف کا کہنا تھا کہ دنیا کے 80 ممالک میں امریکا کی 750 چھاونیاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت دنیا کے 159 ممالک میں اس کے 1 لاکھ 73 ہزار فوجی ہیں۔
امریکا کے یہ فوجی عام طور پر غیر قانونی اقدامات کرتے ہیں اور دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہیں۔