Sep ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۰:۰۸ Asia/Tehran
  • کیا یوکرین کی جنگ میں نئی تبدیلی رونما ہونے والی ہے؟

برطانوی فوج کا کہنا ہے کہ روسی جنگی طیاروں کو یوکرین میں فضائی برتری حاصل نہیں ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانوی فوج کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ دس دنوں میں یوکرین میں چار روسی لڑاکا طیاروں کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونباس آپریشن میں فضائی برتری کے فقدان نے روسیوں کو کمزور بنا دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونباس کے علاقے میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کو 206 دن گزر چکے ہیں، لندن نے حالیہ ہفتوں میں روسی افواج کی سست پیش قدمی کی وجہ یوکرین کے ساتھ جنگ میں فضائی برتری کی کمی کو قرار دیا ہے۔

برطانوی فوجی انٹیلی جنس یونٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے گزشتہ دس دنوں میں یوکرین میں اپنے کم از کم چار جنگی طیارے کھو دیئے ہیں، اس بنا پر حملے کے آغاز سے اس ملک میں جنگی طیاروں کی کل تعداد 55 ہو گئی ہے۔

اس ادارے کی معلوماتی ویب سائٹ کے مطابق، اس نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا حقیقت پسندانہ امکان ہے کہ روسی جنگی طیاروں کی تباہی میں اضافہ، اس بات کا سبب بنی ہے کہ روسی فضائیہ، قریبی فضائی مدد فراہم کرنے کے لیے زیادہ خطرہ مول لینے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

اس عسکری ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ میدانی صورت حال کے بارے میں روسی پائلٹوں کی آگاہی عام طور پر ناقص ہوتی ہے، یہاں تک کہ کچھ روسی جنگی طیارے دشمن کے علاقے یعنی یوکرین میں اپنا راستہ کھو کر فضائی دفاعی علاقے میں داخل ہو گئے کیونکہ جنگ یوکرین میں فرنٹ لائن تیزی سے بدل رہی ہیں۔

اس رپورٹ کے آخر میں یہ کہا گیا ہے کہ روسی فضائی برتری کا مسلسل فقدان اب بھی یوکرین میں روسی کارروائیوں کے منصوبے کی ناکامی کا ایک اہم ترین عنصر ہے۔

ٹیگس