Sep ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں دو طیارے گر کر تباہ، دو پائلٹ سمیت تین ہلاک

امریکہ میں ہوائی کرتب دکھاتا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے پائلٹ مارا گیا جبکہ نیوجرسی میں ایک اور چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکا میں ایک بار پھر طیارے کے حادثہ ہوا ہے۔ غیر ملکی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرتب دکھانے والا ایک چھوٹا طیارہ ہوا میں ہی آتش زدگی کا شکار ہونے کے بعد زمین سے جا ٹکرایا جس کے بعد وہ شدید آگ کی لپٹوں کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں طیارے کا بیالیس سالہ پائلٹ میتھیو فارل بھی مارا گیا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ نیوجرسی میں بھی آج ایک چھوٹا طیارہ ایک رہائشی علاقے میں جا گرا جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ اور اُس میں سوار ایک مسافر ہلاک ہو گئے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں طیاروں کے حادثات کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

 

ٹیگس