Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے اسٹریٹجک ایٹمی ہتھیارلے جانےکی صلاحیت والےبلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے
    شمالی کوریا نے اسٹریٹجک ایٹمی ہتھیارلے جانےکی صلاحیت والےبلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے

جنوبی کوریا کے میڈیا نے شمالی کوریا کی جانب سے دو میزائلوں کے تجربات کی خبر دی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی شمالی کوریا نے میزائلوں کے تجربات کئے تھے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریائی میڈیا نے خبر دیتے ہوئے لکھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے اسٹریٹیجک اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کے تجربات کئے گئے ہیں۔

یہ میزائل  تجربات ایسے حالات میں کئے گئے ہیں جب پیر کے دن جنوبی کوریا نے شمالی کوریا سے میزائل تجربات متوقف اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے پرہیز کرنے کی اپیل کی تھی۔ 

شمالی کوریا نے جاری مہینے میں ایٹمی ہتھیاروں کی حامل خصوصی بریگیڈ کی مشقوں کا اعلان کیا تھا۔ اس مشق میں ایٹم بم کے حامل ایک بلیسٹک میزائل کو زیر زمین میزائل اڈے سے فائر کرنے کا تجربہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کیم جون اونگ نے اس مشق کی نظارت کی تھی۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے  لکھا کہ کیم جونگ اون نے کہا کہ دشمنوں کے ساتھ گفتگو کا کوئی چانس نہیں ہے اور ہمیں اس کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی شمالی کوریا نے بلسیٹک میزائلوں کے تجربات کئے تھے جو جاپان کے اوپر سے اڑتا ہوا سمندر میں جا گرا تھا۔

ٹیگس