روسی صدر کی دھمکی پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں: امریکی وزیرجنگ
امریکی وزیر جنگ نے روسی صدر کی دھمکیوں کو سیریئس قرار دیا ہے۔
بریسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے بعد، امریکی وزیر جنگ لوئیڈ آسٹن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے، جنرل مارک میلی کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین کو اس کے اقتدار کے ساتھ آزاد باقی رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلسے میں لازمی فوجی امداد بھی یوکرین کو دیں گے۔
امریکی فوج کے سربراہ نے دعوی کیا کہ جنگ یوکرین میں روس کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ روس جان بوجھ کر جنگی جرائم کی حدتک یوکرین کی شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ اس موقع پر امریکی وزیر جنگ لوئید آسٹن نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یوکرینی فوجیں روس کے زیر قبضہ علاقوں کی واپسی کی غرض سے آئندہ موسم سرما تک جنگ جاری رکھیں گی ۔ انہوں نے ایٹمی جنگ سے متعلق روسی صدر کی ضمنی دھمکیوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان دھمکیوں پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔