Oct ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • یوکرین پرروس کے ڈرون اور میزائل حملے

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف اور ساحلی شہر اودیسا سمیت ملک کے مختلف علاقوں پر روس کے ڈرون اور میزائل حملے بدستور جاری ہیں۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کیف میں واقع چھوٹے سے شہر مکاریف پر روس کے ڈرون حملوں میں شہر کے بنیادی ڈھانچے کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ گزشتہ شب خطرے کے سائرن اور دھماکوں نے دارالحکومت کیف کے لوگوں کو نیند سے اچانک بیدار کردیا۔

دوسری جانب یوکرین کی سرحد کے قریب واقع روسی شہر بلگورود کے گورنر نے بتایا ہے کہ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک میزائل کو فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

درایں اثنا روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر، جنگ یوکرین میں اپنی فوجی برتری قائم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے جس نے عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی خطرے میں پڑنے کی تمام ذمہ داری امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر عائد ہوتی ہے۔

ٹیگس