روس میں فوجی شوٹنگ رینج میں فائرنگ ، 11ہلاک ، 15زخمی
Oct ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
روسی وزارت دفاع کے اعلان کےمطابق یوکرینی سرحد کے نزدیک ایک شوٹنگ رینج میں دو رضاکارفوجیوں نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس سے 11فوجی ہلاک اور 15زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ روسی وزارت دفاع کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ مغربی روس میں یوکرینی سرحد کے نزدیکی علاقے بلغراد میں ایک فوجی شوٹنگ رینج میں ہونے والی فائرنگ میں 11 فوجی ہلاک اور 15زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ، جنگ میں رضاکارانہ طور پر شامل ہونے والے دو رضاکاروں نے کی۔
رپورٹ کے مطابق سابقہ سوریت دور کی ایک ریاست کے دو رضاکاروں نے پریکٹس کے دوران اپنے ساتھی رضاکاروں پر فائرنگ کردی اور خود بھی جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔ روسی وزارت دفاع نے اسے ایک دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔