امریکہ میں ایک جیولری اسٹور میں لٹیروں کا دھاو، مال لوٹ کر لے گئے۔ (ویڈیو)
امریکی میں ایک جیولری اسٹور میں چوروں نے آنافانا ہتھوڑوں اورہتھیاروں سے مسلح ہوکر دھاوا بول دیا اور پانچ لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے۔امریکی لٹیروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
امریکی میں ایک جیولری اسٹور میں چوروں نے آنافانا ہتھوڑوں اور ہتھیاروں سے مسلح ہوکر دھاوا بول دیا اور پانچ لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لوٹ کرفرارہوگئے۔ امریکی لٹیروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے علاقےمین ہٹن کے ایک جیولری اسٹور میں لٹیروں نے اندھا دھند دھاوا بول دیا۔وہ ہتھوڑوں اور ہتھیاروں سے مسلح تھے اور اپنے راستے میں آنے والے ہر شیشے اورالماری کو ہتھوڑوں سے توڑ کر اندرداخل ہوئے اور چند ہی لمحوں میں پانچ لاکھ ڈالر مالیت کی جیولری اپنے تھیلوں میں ڈال کر فرار ہوگئے۔
یاد رہے کہ امریکہ میں اسلحہ کی خرید وفروخت عام ہے اور ہر امریکی شہری کے پاس اسلحہ موجود ہے جس سے ہرسال ہزاروں امریکی تشدد کے مختلف واقعات میں مارے جاتے ہیں اور آئے روز مختلف امریکی شہروں میں قتل و غارت کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔