Oct ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کا باہمی تعاون اسرائیل کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے: صیہونی وزیراعظم

صیہونی ریاست کے وزیراعظم لاپید نے ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون کو اسرائیل کے لئے بہت بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق غاصب صیہونی کے وزیراعظم لاپید نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون نہ صرف اسرائیل کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے بلکہ یوکرین، یورپ اور ساری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم نے روسی زبان کے ایک چینل آڑ ٹی وی آئی کو انٹرویو کے دوران دعوی کیا کہ ایران ایک خطرناک دہشت گرد ریاست ہے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ روس اس کے ساتھ کام کر رہا ہے اور یہ بات ساری دنیا کو خطرے میں ڈالنے والی ہے۔

صیہونی وزیراعظم نے روسی افواج کی طرف سے ایرانی ڈرون کے استعمال (کے نام نہاد دعوے) پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یوکرین کی ڈائریکٹ کوئی بھی فوجی حمایت اور مدد نہیں کرے گا

گزشتہ ہفتہ یوکرینی وزیرخارجہ دیمیتری کولبا نے رسمی طور پر کہا تھا کہ اس نے اسرائیل سے فوری طور پر فراہمی کےلئے فوجی ساز و سامان اور اسلحہ کی درخواست کی ہے لیکن صیہونی حکام نے یوکرین کے جواب میں کہا ہے کہ بعض وجوہات کی بنیاد پر وہ کی ایف کی درخواست کا مثبت جواب نہیں دے سکتے۔

اس کے باوجود صیہونی زیرجنگ بنی گانتز نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین ہوائی حملوں سے  فوی آگاہی فراہم کرنے والا انٹیلی جنٹ سسٹم فراہم کرسکتاہے

اس سے پہلے روس نے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے یوکرین کی کسی بھی طرح کی فوجی مدد مسکو اور تل آویو کے تعلقات کو بہت نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ٹیگس