ٹی 20 ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو دی شکست
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کے پہلے سپر بارہ میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کے پہلے سپر بارہ میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو نواسی رن سے ہرا دیا۔
سڈنی میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بلے بازی کی دعوت دی ۔نیوزی لینڈ نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کا آغاز کیا اور مقررہ بیس اوور میں دوسو رن بنا لئے ۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم سترہ اوور اور ایک گیند پر ایک سو گیارہ رن بناکر آؤٹ ہوگئی ۔آسٹریلیا کی طرف سے سب زیادہ اٹھائیس رن گلین میکسویل نے اور ان کے بعد اکیس رن پیٹ کمنز نے بنائے۔
نیوزی لینڈ کے گیند باز ٹم ساؤتھی اور مچل سینٹنر نے تین اور ٹرینٹ بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز ڈیون کونوے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جو بانوے رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ڈیون کونوے نے اسی کے ساتھ فیلڈنگ کے دوران آسٹریلیا کے دو کیچ بھی لئے ۔