Oct ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • روس کا نیٹو کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کا عندیہ

روس نے نیٹو کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے، یورپ کو سخت خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ترک اسلحہ کمیٹی میں روس کے نمائندے کونسٹن ٹائن ورون تسوف نے کہا ہے کہ نیٹو خطرے کے نشان سے انتہائی قریب ہوتا جارہا ہے کسی بھی وقت ماسکو کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم ہوسکتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ نیٹو کے رکن ممالک یوکرین کو فوجی ساز وسامان کی ترسیل، انٹیلی جنس کی فراہمی اور فوجیوں کی تربیت اور فوجی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے خطرے کے نشان سے انتہائی قریب ہوتے جارہے ہیں۔ 
روسی مندوب نے کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کی مدد میں ایک دوسرے سے سبقت لیے جانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کا سب سے زیادہ فائدہ امریکہ کو ہورہا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک یوکرین کی مدد کے لیے امریکہ سے اسلحہ خریدنے پر مجبور ہیں جسکا فائدہ امریکہ کی اسلحہ ساز کمپنیاں اٹھا رہی ہیں۔ 
بہت سے ماہرین امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے اسلحے اور امداد کی ترسیل کو جنگ یوکرین کی طول پکڑنے کی اہم وجہ قرار دے رہے ہیں۔ 

ٹیگس