روس کا دعوی، عالمی دہشت گردوں کو جمع کیا جا رہا ہے
یوکرین کی مدد کے لئے بین الاقوامی دہشت گردوں کو جمع کیا جا رہا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روس کی قومی سیکورٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ، یوکرین کی مدد کے مقصد سے عالمی دہشت گردوں کو کی ایف میں جمع کر رہے ہیں۔
یوکرین میں غیر ملکی دہشت گردوں کی موجود کے بارے میں روس کے وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ مغربی ممالک نے یوکرین کی آڑ میں روس کے خلاف ایک وسیع جنگ شروع کر رکھی ہے۔
تاس خبر رساں ایجنسی کے مطابق کامن ویلتھ آف نیشنز کے سیکورٹی مشیروں کے اجلاس سے خطاب میں روس کے قومی سیکورٹی کے مشیر نیکولائی پیتروسیف نے کہا کہ یوکرین میں روس کے خصوصی آپریشن کے دوران امریکا اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیاں، یوکرین کی مدد کرنے کے لئے دوسرے ممالک کے دہشت گردوں کو جمع کرکے کی ایف پہنچا رہی ہیں۔
اس سے پہلے بھی روس کی جانب سے یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ ماسکو کا مقابلہ کرنے کے لئے مغرب، دہشت گردوں کو یوکرین بھیج رہا ہے۔
روسی حکام کے ممابق گزشتہ دو ہفتے کے دوران جنگ میں کم از کم 200 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔